عمران خان کی بہنوں نے پولیس کی جانب سے رہائی کے باوجود گھر جانے سے انکار کر دیا۔
پولیس سے رہائی کے باوجود عمران خان کی بہنوں کا شادی ہال میں دھرنا جاری ہے۔ ایس ایچ او صدربیرونی اعزاز عظیم نے علیمہ خان اور دیگر بہنوں کو گھر جانے کی پیشکش کی تاہم علیمہ خان بضد ہیں کہ ہماری عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، نہیں تو ادھرہی رہیں گے۔ پولیس افسران کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنیں مان جائیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کی بہنوں سمیت خواتین کو گرفتار کرنے کی تردید کر دی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے علیمہ خان سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔ علیمہ خان و ہمنوا خود پولیس وین میں جا بیٹھیں۔
انہوں نے پولیس کی گاڑی سے آن لائن سروس حاصل کی۔ فوٹیج سے ڈرامہ بازی کی اصلیت دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے عمران خان سے جھوٹی ہمدردیاں دکھانے کیلئے فلاپ شو کیا۔ ایک طرف یہ معافیاں مانگتے ہیں اور دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔ عمران خان شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔