مائنز اینڈ منرلز بل 2025، خیبر پختونخوا میں قانون سازی بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی، صحافی عرفان خان

مائنز اینڈ منرلز بل 2025، خیبر پختونخوا میں قانون سازی بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی، صحافی عرفان خان

خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے تاہم مذکورہ قانون سازی کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی عرفان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ کو خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس کرنے کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز

سینئر صحافی عرفان خان کے مطابق مذکورہ قانون صوبے کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہے اور یہ قانون آسانی سے پاس ہوسکتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے مذکورہ قانون سازی کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ صوبے کی بیوروکریسی میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ قانون سازی میں تاخیر صوبے کی حکومت اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کی معدنیات اور اس سے پیدا ہونے والے ریونیو کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذکورہ قانون سازی انتہائی اہم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *