شیر افضل مروت کا دوبارہ پی ٹی آئی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

شیر افضل مروت کا دوبارہ پی ٹی آئی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بے تحاشہ گروپس بنے ہوئے ہیں، میں بھی ان گروپس کا نشانہ بنا ہوں۔ بار بار نکالے جانے کے بعد اب دوبارہ پی ٹی آئی میں نہیں جائوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک دوسرے کو احترام دینا ختم ہوچکا ہے۔ پارٹی میں ایک دوسرے کیخلاف باتیں سننا کلچر بن چکا ہے۔ میں کبھی کسی گروپ کا حصہ نہیں رہا،میں عمران خان کیساتھ منسلک رہا ہوں۔ نہ ہی میں گروپنگ کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ پی ٹی آئی میں ہر لیڈر اپنی ذات میں ایک گروپ ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے تین بار نکالے جانے کے بعد چوتھی بار نکالنے کیلئے اسی در پر واپس نہیں جائوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرکے ہی کسی بھی تحریک کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے، تاہم میں عمران خان سے ملاقات تک اب کسی تحریک میں نہیں جائوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *