پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن 21 سال بعد منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو گیا اور پی آئی اے کا 2024 میں خالص منافع 26 ارب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے 21 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو گیا اور گزشتہ سال 2024 میں پی آئی اے کا خالص منافع 26 ارب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے نے 2024 میں 9 ارب روپے اپریشنل منافع کمایا ہے اور اس کیساتھ ساتھ مجموعی خالص منافع 26 ارب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے نے آخری بار منافع 2003 میں کمایا تھا اور پی آئی اے گزشتہ دو دہائیوں سےنقصان کا شکار رہی تاہم حکومت کی جانب سے اصلاحات کےبعد گزشتہ ایک سال میں پی آئی اے ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پی آئی اے کے سٹاف میں واضح کمی کی گئی ہے اور اخراجات میں بھی واضح کمی کی گئی ہے۔