پاکستان میں سال2025 کےپہلے 2 ماہ میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں147ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
آزاد ڈیجیٹل کوموصول ہونے والی دستاویز کے مطابق توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں میں یہ اضافہ دسمبر2024 سے فروری2025 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پاورسیکٹر کے گردشی قرضے فروری 2025 تک2 ہزار531ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران دسمبر2024 تک پاور سیکٹرکے گردشی قرض کا حجم2 ہزار384ارب روپےتھا۔ اسی طرح دسمبر2024کےمقابلےجنوری 2025 میں پاورسیکٹرکے گردشی قرضوں میں 60ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق جنوری 2025 تک پاور سیکٹرکا گردشی قرض بڑھ کر2ہزار444ارب روپے ہوگیا تھا۔ اسی طرح جنوری کےمقابلےفروری میں پاور سیکٹرکے گردشی قرض میں مزید87 ارب روپے اضافہ ہوا۔ اسی لیے دسمبر2024 کےمقابلےفروری 2025 تک پاورسیکٹرکے گردشی قرض میں147ارب روپےاضافہ ہوا جبکہ جون2024 تک پاورسیکٹرکے گردشی قرضوں کے حجم میں 2 ہزار393 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔