سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 3 ہزار 40 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 170 روپے پر برقرار رہیں۔ اسی طرح دس گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 704 روپے پر برقرار رہی۔ ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *