ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں کمی

ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں کمی

گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہوکر 67 روپے، فائن آٹے کی قیمت 84 روپے سے کم ہوکر 76 روپے فی کلو ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت دیدی

ہول سیل قیمتوں میں کمی کی وجہ گندم کی قیمت میں کمی کو قرار دیا جارہا ہے۔ ملز مالکان نے گندم کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کے بعد آٹے کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔

ادھر آٹے کی ہول سیل قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی اور نان بالترتیب 18اور23روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *