تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے علی الصبح سیکٹر جی بارہ میرا آبادی میں بڑی کارروائی کی گئی اورر، دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے آکسی ٹو سن انجیکشن لگانے پر ڈیری فارم کو سیل کر دیا گیا۔
5 لٹر سے زائد آکسیٹاکسن انجیکشن تلف کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ ڈیری فارم میں مکھیوں مچھروں کی بھرمار، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ملازمین کی پرسنل ہائجین صفر، پروسیسنگ ایریا میں بدبودار ماحول پایا گیا۔
دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے آکسیٹو سن انجیکشن لگانے پر سخت پابندی عائد ہے۔ غیر معیاری دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
ملاوٹ مافیا کے گرد زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت شکنجہ سخت کر رہے ہیں۔ مصنوعی طریقے سے دودھ کی مقدار بڑھانے والی ادویات کا استعمال غیر قانونی عمل ہے۔ شہر بھر کے ڈیری فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔