پاکستان پیپلز پارٹی  پانی کے مسئلے  پر مصنوعی آنسو بہا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان پیپلز پارٹی  پانی کے مسئلے  پر مصنوعی آنسو بہا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔

لاہور میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کافی عرصہ سے کام جاری تھا جس کا پیپلز پارٹی کو علم تھا، لیکن اس وقت کوئی کچھ نہ بولا۔

شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں، بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے پانی کے مسئلے پر اپنی پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کر سکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا،  وہ جیل میں بیٹھ کر 14 اپریل اور 15 اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج کی قیادت کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *