پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے تاہم اس کا انحصار فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکومتی فیصلے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پچھلے ہفتے بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 74.74 ڈالر سے 60.12 ڈالر فی بیرل یعنی 15 ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی ہے تاہم یکم اور 2 اپریل کو بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں پھر 74.95 ڈالر فی بیرل ہو گئیں، عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سے قیمتوں 74.95 ڈالر سے 14 ڈالر فی بیرل کم کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10, 10روپے فی لیٹر کا اضافہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاں بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی وہیں پاکستان پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دیا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کا یہ اندازہ ہے کہ اب خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث 12  روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جس سے ممکنہ طور پر صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔عالمی سطح پر خام تیل کی حالیہ کمی نے حکومت کو جی ایس ٹی کے نفاذ پر غور کرنے کے لیے گنجائش فراہم کی ہے۔

پاکستان پیٹرول ڈویژن کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کس طرح حکومت صارفین کو ریلیف کے ساتھ قیمتوں کو متوازن رکھتی ہے۔ کیونکہ عام خیال ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ملک میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *