پاکستان سپر لیگ ، 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ ،  10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا ، اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

اس بارے میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد کیلئے میچ آفیشل ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *