بجلی کی قیمتوں میں تو صارفین کو ریلیف مل گیا، کیا اب گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

بجلی کی قیمتوں میں تو صارفین کو ریلیف مل گیا، کیا اب گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں 7 روپے 41 پیسے کمی کے اعلان کے بعد گھریلو صارفین کو ریلیف تو مل گیا لیکن غالب امکان ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ عوام پرمہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے والا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 26 ۔2025 کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دے دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن گیس لمیٹڈ نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دی ہے، سوئی نادرن کی گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، سوئی نادرن لمیٹڈ نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست  کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کی درخواستوں پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی، سوئی سدرن کی پشاور کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات پوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست  بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کی 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *