پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شکوہ کیا ہے کہ وہ آج تیسری مرتبہ سپریم کورٹ آئے لیکن ان کے مقدمے کی سماعت ہوئی نہ ہی عدالت نے وجہ بتائی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی نہیں بولیں گے کیونکہ ابھی بولنے کا موسم نہیں آیا، وقت آئے گا تو بولیں گے۔
انہوں نے چلتے چلتے شکوہ بھی کیا ہے کہ میں آج تیسری دفعہ سپریم کورٹ آیا ہوں مگر میرے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی نہ ہی عدالت کوئی وجہ بتا رہی ہے، آج بھی گلگت کا کیس اتنا لمبا چلا، میری تو سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جاسکتی، اس پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ اس پر کیا بولیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’ابھی بولنے کا موسم نہیں آیا وقت آنے پربولیں گے‘۔