ائیر انڈیا کی پرواز میں پورا عملہ بزنس کلاس میں سو گیا، مسافر خوار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارہ ہزار کلومیٹر اور 18 گھنٹے سے زائد مدت کی ائیر انڈیا کی فلائٹ جو دہلی سے شکاگو جا رہی تھی اس میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کا شکایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرواز کے دوران کیبن کریو نے سروس دینا بند کر دی اور جس پر مسافروں نے خود سے عملے کی تلاش کی تو پتہ چلا کہ تمام کیبن کریو نیند کے مزے لے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا بازی سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا جان بوجھ کر بزنس کلاس کی کچھ نشستیں خالی رکھتی ہے تا کہ عملہ آرام باری باری آرام کر سکے، لیکن اس بار تمام عملہ ایک ساتھ سو گیا جو حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔