زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 75 کروڑ ڈالر 94 لاکھ ڈالر ہو گیا۔ ا سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے اور 4 اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہا۔

ا سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *