ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت کا اعلان کر دیا

ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت کا اعلان کر دیا

ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایئر ایشیا ایکس کے سی ای او بنیامین اسماعیل نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل حل

ایئر ایشیا ایکس کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ان پروازوں کی تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلیں گی، جس سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہری ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، جو کہ چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق دستیاب ہے۔ ای ویزا ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینے کا عمل ہے جس کے تحت غیر ملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا کا سفر کر سکتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ اور ملائیشیا میں سفر کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *