ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں ،عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کریں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں ،عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کریں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال اور دھرنا دینے والوں کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر کسی بھی صورت میں سمجھوتا نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا اجلاس سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر اعلیٰ نے صحت کے شعبےکی بہتری کیلئےادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کر یں : وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قطعاً برداشت نہیں کر یں گے، محکمہ صحت بلوچستان کو ہر سال 80 ارب روپے سے زائد رقم دی جاتی ہے، اتنی رقم میں تو بلوچستان کے ہر شہری کا علاج و معالجہ مہنگے ترین نجی ہسپتال میں بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ نے صوبے میں دھرنے دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دو ٹوک اورواضح پیغام میں کہا کہ کسی کو ہڑتال ، دھرنا دینا ہے تو اپنا شوق پورا کرے ، عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *