پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری میں مبتلا ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہونے جا ر ہی ہے، ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی ہو گئی

ایسے میں پشاور زلمی کیلئے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ۔ بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی

جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد لنگڑا تے ہوئے چلتے ڈریسنگ روم میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بابر اعظم کی انجری کس نوعیت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *