گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، صدر آصف علی زرداری اور ہم سب مل کر پاکستان کے حالات کو سازگار بنا رہے ہیں لیکن کچھ دشمن عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں آئے روز ہونے والے حادثات پر بھی بات کی اور کہا کہ گزشتہ را ت کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔
کامران ٹیسوری نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ٹریفک کے قواعد وضوابط یقینی بنانے کے لیے میٹنگ کی،سب مل کر تمام مسائل کا ادراک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔
گورنر سندھ نے رات گئے کراچی کا دورہ بھی کیا اور ٹریفک کی روانی دیکھی اورانہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔