حکومت پاکستان نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے

حکومت پاکستان نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے

حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل حل

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کیلئےتمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں ،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہو نے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے عالمی برادری کو پاکستان کی طرف سے مثبت پیغام جائیگا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *