پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان منتخب کردیا

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز  نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان منتخب کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کئے گئےاعلامیے کے مطا بق پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں حسن علی کراچی کنگز کی جانب سے نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں لے کر فرنچائز کے کامیاب ترین گیند باز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے

اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کنگز کی پہچان ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔ کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے جنوبی افریقی کھلاڑی کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی لگا دی

آج اسلام آباد میں ہونے والی کپتانوں کی پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں انہوں نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *