خیبرپختونخوا، محکمہ پولیس کی انصاف سہولت مرکز میں سہولیات کی بھاری بھرکم فیسیں مقرر

خیبرپختونخوا، محکمہ پولیس کی انصاف سہولت مرکز میں سہولیات کی بھاری بھرکم فیسیں مقرر

صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت سہولیات کی اب بھاری فیسیں ادا کرنی ہوں گی۔

خیبرپختونخوا میں عوام کی سہولت کے لیے قائم پولیس سہولت مراکز میں دی جانے والی 13 سروسز میں 5 کے لیے باقاعدہ فیسیں مقرر کر دی گئیں۔

اب خیبرپختونخوا میں پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی متعدد مفت سہولیات کو ختم ہوگئی ہیں۔ عوام کو کوئی سرٹیفکیٹ بنوانی ہو یا پھر کوئی اور کام کرنا ہوں اب بھاری فیس ادا کرنی ہوگی۔ موجود دستاویز کے مطابق پولیس نے کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیئرنس کے لئے سرکاری فیس مقرر کردی ہے۔ دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے پولیس کلئیرنس فیس 3 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کے لیے 1 ہزار روپے جمع کرنے ہونگے۔

مزید پڑھیں: بی آر ٹی منصوبے میں مزید توسیع کا فیصلہ

پولیس سے ویزہ کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کے لیے 2 ہزار روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ کمرشل کرایہ داری فارم کی فیس 3 جبکہ گھریلو کرایہ داری کی فیس 2 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اب سرکاری ملازمت کی تصدیقی فیس بھی جمع کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ وہ سہولیات تھی جو پہلے مفت فراہم کی جاتی تھی۔ یہ سہولیات پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن میں یہ شہریوں کو مفت فراہم کی جاتی تھیں۔ محکمہ داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *