استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری سے پہلے سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دیدی گئی۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دی، اب دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدایا فروخت کیا گیا تو انہیں بھی سزائیں ہوں گی۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہرقسم کے موبائل فون کی خرید وفروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، فروخت کرنیوالے دکانداروں کو سزائیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون فروخت کرنیوالے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی ، فون نمبر لینا بھی لازمی ہوگا۔ سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈائون کا حکم دیا۔