14 سے 18 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی غیر معمولی طور پر گرم رہیں گی، اس دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔