داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ

واپڈا کے بڑے منصوبے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

سینٹرل ڈویژن ورکنگ پارٹی نے داسو پراجیکٹ کی لاگت بڑھنے پر اظہار تشویش کیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے منصوبہ کی لاگت اور معاہدے کی محرکات پر برہمی کا اظہار کیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، ایکنک کو حتمی منظوری کیلئے بھجوائے گئے 6 منصوبوں کی لاگت 1.82 کھرب ہے۔

اجلاس میں بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *