خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دی گئی

خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دی گئی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان سے مشاوت سے مشروط کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل کے تمام نکات پر جامع وضاحت پیش کی۔ اعلامیہ کے مطابق مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان سےتفصیلی مشاورت کے بعد ہوگی اور عمران خان کی اجازت اور اعتماد میں لینے کے بعد بل اسمبلی سے منظور کروایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروادی

کمیٹی کے مطابق یہ بل عمران خان کے ایجنڈے ، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔ اس بل پر کسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جارہی ہے اور نہ کی جائیگی۔بل میں حقوق و معدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ بل میں ایس آئی ایف سی یا کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ۔ بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کہا جائیگااور بل منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *