اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز  کو پہلے میچ میں شکست دے دی

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 25 بنائے، کولن منرو اورسلمان آغا ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے بالترتیب 59 اور 41 رنز بنائے، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا۔

بابراعظم مکمل طور پر فٹ ہیں، کوچ پشاور زلمی

فخر زمان ایک رنز، محمد نعیم آٹھ رنز، عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے، ان کے علاوہ سکندر رضا 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 لاہور قلندرز کی پوری ٹیم19.2 اوور میں 139 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  جیسن ہولڈر نے چار، شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔  رائلے میریڈتھ، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *