ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں صارفین کے لیے شاندار اعلان کردیا۔
کمپنی نے اپنی مشہور سیڈان ٹویوٹا یارس 1.3 جی ایل آئی CVT میں دو بڑے اپ گریڈز متعارف کرائے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی اضافی قیمت کے۔ تاہم یہ پروموشن محدود مدت اور محدود تعداد کے لیے دستیاب ہے۔
نئے فیچرز میں سب سے نمایاں اضافہ خوبصورت الائے ویلز کا ہے، جو اسٹیل ویلز کی جگہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ نہ صرف گاڑی کی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ پائیداری، کارکردگی اور ڈرائیونگ کے تجربے کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
دوسری بڑی اپ گریڈ 6.8 انچ کی جدید کیپیسٹیو ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ہے، جو ایک ساتھ دو فونز کو بلوٹوتھ کے ذریعے جوڑنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس سسٹم میں MP3، DVD/VCD پلے بیک ،USB پورٹس اور 2-وے وائرڈمِرر لنک جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو صارفین کو ایک زبردست اور مکمل ملٹی میڈیا تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
ان خصوصیات کو شامل کرنے کے باوجود، ٹویوٹا نے گاڑی کی موجودہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، جس سے یہ آفر ایک لاجواب موقع بن جاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ایک محدود وقت اور محدود یونٹس تک دستیاب ہو گی لہٰذا شوقین افراد کو جلدی فیصلہ کرنا ہوگا۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے یہ قدم صارفین کے اعتماد اور طویل تعلق کو سراہنے کا مظہر ہے، جو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہے بلکہ بجٹ کے اندر ایک شاندار گاڑی فراہم کرنے کی کوشش بھی ہے۔