سابق رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیلاروس سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا ۔
آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران نوازشریف کے دورہ بیلاروس سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میاں صاحب بیلاروس کے دورے پر ہیں ، کافی عرصے سے رنڈوے بھی ہیں ، بیلاروس کے ساتھ اگر رشتہ داری بنا لیں تو اچھی بات ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ میاں صاحب کے وہاں جانے کا کوئی کام نہیں تھا تو اب یہی کرلیں ، ابھی وہ جوان ہیں ۔
واضح رہے کہ سابق ویراعظم گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے تھے جہاں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا تھا ۔