سابق صدر عارف علوی نے آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات کی حمایت کردی

سابق صدر عارف علوی نے آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات کی حمایت کردی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

دورہ امریکا میں معروف امریکی نشریاتی ادارے  کو انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔

سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا،عطاتار

عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پُرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر عارف علوی کی وطن واپسی پر مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *