پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  دنیا کے مختلف  ملکوں میں صارفین کو وا ٹس ایپ پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لندن ایون فیلڈ کے باہر آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگ گئے

واٹس ایپ صارفین نے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر کہا ہے کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور  اسٹیٹس اپلوڈ کرنے  میں مشکلات درپیش ہیں۔

پاکستانی صارفین کو بھی واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرے صارفین تک  پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہیں۔ گروپس میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی صارفین تک نہیں پہنچ رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *