غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری، مزید ہزاروں افراد ملک بدر

غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری، مزید ہزاروں افراد ملک بدر

ملک سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا کا سلسلہ جاری ہے، طورخم بارڈر کے راستے آج مزید 3 ہزار سے زائد افراد افغانستان روانہ کر دیے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ آج 3 ہزار 514 غیر ملکیوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے لئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 758 غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی رضاکارانہ طور پر لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ لائے گئے ، یہاں ان خاندانوں کو قانونی کارروائی کے بعد افغانستان بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار 756 غیر قانونی غیر ملکیوں کو سیدھا طورخم لایا گیا، انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک 33 ہزار 258 غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *