بیوی کی جانب سے ایک زندہ شخص کو فوت شدہ ڈکلئیرکر دیاگیا ، متاثرہ شخص نادرا کے دفتر پہنچ گیا ،ویڈیو وائرل

بیوی کی جانب سے ایک زندہ شخص کو فوت شدہ ڈکلئیرکر دیاگیا ، متاثرہ شخص نادرا کے دفتر پہنچ گیا ،ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں ایک متاثرہ شخص جس کی بیوی نے اسے یونین کونسل کے ریکارڈ میں مردہ ڈکلئیرکروایا ہے کہہ رہا ہے کہ مجھے کہا گیا ہے کہ تم فوت شدہ ہو۔

بینک سے لین دین اور دیگر سرکاری اداروں میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے کہا جاتا ہے کہ نادارا ریکارڈ کے مطابق آپ فوت شدہ ہو۔ وڈیو میں جس شہری کو دکھایا گیا ہے اسکی وفات کا اندراج ان کی بیوی نے یونین کونسل میں کروا رکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری، مزید ہزاروں افراد ملک بدر

اس معاملے پر ترجمان نادرا سید شباہت علی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے ان کہنا ہے کہ پاکستان میں پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن قوانین کے مطابق سب سے پہلے یونین کونسل میں درج ہوتی ہے۔

یہ معاملہ یونین کونسل میں پیش آیااور یونین کونسل سے ریکارڈ ہمارے پاس آیا۔ترجمان نادرا کی جانب سے فوت شدہ افراد کے لواحقین کو شناختی کارڈ منسوخی کی ہدایات کر دی گئیں۔اس حوالے سے نادرا نے جب یونین کونسل کے ریکارڈز کا اپنے ریکارڈز کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا تو70 لاکھ کے قریب لوگ یونین کونسل میں فوت شدہ درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن ایون فیلڈ کے باہر آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگ گئے

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات ارسال کئے ہیں تاکہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ا ن کے قریبی رشتہ دار نادرا دفتر میں آ کر ا ن کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی درستگی کروائیں۔نادرا کی طرف سے اس پورے معاملے کا مقصد ریکارڈ کی درستگی ہے جس کو کچھ عناصر سنسنی خیز خبر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *