مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسرتیں بکھیرے والے سٹیج اور ٹی وی کے معروف کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ایک عرصہ سے بیمار تھے، مرحوم اپنے پستہ قد کی وجہ سے مقبول رہے،انہوں نے بیشمار سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی پر اپنے فنکاری کے جوہر دکھائے ۔
جاوید کوڈو 45 سال سے شوبر انڈسٹری کی خدمت کر رہے تھے،انہوں نے اب تک سٹیج ڈراموں سمیت 150 فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا۔
انہوں نے 150 پنجابی اور اُردو فلموں میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا ، انکا مشہورڈرامہ’ ’آشیانہ‘‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔انہوں نے3 بیٹے اور بیوہ کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ فلم اور ٹی وی کے حلقوں نے جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔