پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنمارؤف حسن نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری ذاتی رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہیے وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی حدود و قیود میں رہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی تلاش میں نہیں ہے اگر بانی عمران خان نے ڈیل کر نا ہوتی تو وہ 2سال جیل میں گزارتے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے اپنے دروزے بند نہیں کئے۔
ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے باتیں سب جھوٹ کا پلندہ ہیں ، اس میں کوئی حقیقت نہیں، پارٹی میں مختلف رائے ضرور ہیں ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا نے ساتھ نہ بھی دیا تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔