خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60کلو میٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے سے تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔