امریکا نے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو ’ٹرمپ ٹیرف‘ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

امریکا نے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو ’ٹرمپ ٹیرف‘ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس کو عالمی محصولات سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جس سے امریکی صارفین پر ہائی ٹیک مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹس میں یہ استثنیٰ چین سے امریکا آنے والے اسمارٹ فونز اور ان کے پرزہ جات سمیت مختلف الیکٹرانک اشیا پر دیا گیا ہے، جن پر فی الحال 145 فیصد اضافی ٹیرف عائد ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق سیمی کنڈکٹرز کو زیادہ تر امریکی تجارتی شراکت داروں پر  10 فیصد ’بیس لائن‘ ٹیرف اور چین پر اضافی 125 فیصد ٹیرف سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کردہ 10 فیصد ٹیکس اور چین سے درآمد ہونے والی اشیا پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے دائرے کو کم کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے چین کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے، حال ہی میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی مصنوعات پر 125 فیصد نیا ٹیرف متعارف کرایا ہے جو اس ہفتے سے نافذ العمل ہے۔واضح رہے کہ ہارڈ ڈرائیوز اور کمپیوٹر پروسیسرز سمیت بہت سی مستثنیٰ مصنوعات عام طور پر امریکا میں نہیں بنائی جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *