الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ چین کی مشہور الیکٹرک گاڑی ڈونگ فینگ بوکس (Dongfeng Box) کو پاکستان میں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر اس گاڑی کے دو ماڈلز لکس 430 اور فلیگ شپ 430، مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
فلیگ شپ ماڈل میں اضافی 6 سیفٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو لکس ورژن میں موجود نہیں تاہم دونوں ماڈلز میں جدید 2 ایئر بیگز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ جیسے اہم فیچرز موجود ہیں۔
پاکستان میں ان گاڑیوں کی ڈیلرشپ چاولہ موٹرز کے پاس موجود ہے، جہاں سے صارفین گاڑی کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔ گاڑی بک کروانے کے لیے 15 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔