وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی : بیرسٹر سیف

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کاوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان پر ردعمل آگیا۔

پشاور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے حکومت کے جعلی دعوؤں کا پول کھول کر رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے ملک میں مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے، محمد اورنگزیب نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے، حکومت خالی دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی عمران سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل، اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اقرار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی، مرغی اور دالوں کے نرخوں پر نظر ہے، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں بڑھتی جارہی ہیں، مڈل مین اپنی من مانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں: ارباب خضرحیات

محمد اورنگزیب نے تاجروں سے اپیل کی کہ رشوت نہ دیں اور کہا کہ ایسے لوگوں کو فارغ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں، رشوت کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر ٹیکس نظام میں رشوت لینے والے موجود ہیں تو انہیں دینے والے بھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *