پی ایس ایل سیزن 10: لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل سیزن 10: لاہور قلندرز  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 220 رنزکا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز نے دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37، 37 رنز بنائے۔ محمد نعیم 10 اور سکندر رضا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگزشتہ روز پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *