پنجاب، 10ہزار سکول آؤٹ سورس، مختلف سیکیلز کے 44ہزار ٹیچرز کی آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

پنجاب، 10ہزار سکول آؤٹ سورس، مختلف سیکیلز کے 44ہزار ٹیچرز کی آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں 10 ہزار سکولز آوٹ سورس کرنے اور 44 ہزار سے زائد ٹیچرز کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی 15 فیصد کے قریب پوسٹیں ختم کردی گئیں، مختلف سکیلز کی 43 ہزار 960 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔فیصلہ سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کی وجہ سے کیا گیا، مجموعی طور پر 10ہزار سکول آؤٹ سورس کئے گئے ہیں،۔

آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کو قریبی سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ، ایجوکیشن اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جس کے مطابق نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے ان پوسٹوں کو ختم تصور کیا جائے، ان پوسٹوں پر اب نئی مستقل بھرتیاں نہیں ہوں گی۔

اساتذہ کی جانب سے پوسٹیں ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اساتذہ کا کہنا ہے مستقل سیٹوں کو ختم کرنا افسوسناک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *