زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں اور کوئٹہ سے ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح ریکٹر سکیل پر 3.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ سیکنڈ جاری رہے، زلزلے کا مرکزسرحدی علاقے کے قریب کوئٹہ کے مغرب میں تقریباً 90 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
لوکل اتھارٹیز اور پروینشل ڈزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ زلزلے سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، پی ڈی ایم اے نےعوام کو یقین دلایا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق فی الحال کوئی خطرہ نہیں اور ہماری ٹیمیں کسی بھی خطرے اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔