چین ہر میدان میں امریکا کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وکٹر گاؤ

چین ہر میدان میں امریکا کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وکٹر گاؤ

چین کے تھنک ٹینک ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ‘ (سی ایف سی جی) کے نائب صدر وکٹرگاؤ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اسے چین کے حوالے سے اپنے روّیے میں تبدیلی لانا ہو گی، امریکا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ چین امریکا پر انحصار کیے بغیر بھی 5 ہزار سال تک اپنا ملک چلا سکتا ہے۔

پیر کو برطانوی ٹیلی ویژن پر اپنے ایک انٹرویو میں وکٹر گاؤ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ آخری سانس تک  تجارتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔

پیر کو برطانوی نشتریاتی ادارے کو دیےگئے انٹرویو میں چین کے تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ دنیا بہت بڑی ہے یہ محض امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی کہ چین امریکا کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ چین 5 ہزارسال پرانی تہذیب ہے جبکہ امریکا اس وقت وجود بھی نہیں رکھتا تھا، چین اس وقت بھی جینا جانتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا چین کو ڈرا دھمکا کر دبانا اور اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ یہ بات جان لے کہ ہم ہر صورت حال سے نمٹنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں اور ہم مزید 5 ہزار سال بھی امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنا ملک چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین تجارتی جنگ میں امریکا سے آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *