مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پی ٹی آئی کے 5 اہم رہنماؤں کو  نوٹس جاری

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پی ٹی آئی کے 5 اہم رہنماؤں کو  نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے حماد اظہر، عالیہ حمزہ، شیخ وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جے آئی ٹی کا اجلاس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگا۔

9 اپریل کو جے آئی ٹی کے ممبر اور انکوائری افسر مبین ظفر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز کے مطابق جے آئی ٹی کے پاس یہ ماننے کے لیے کافی مواد موجود ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اس معاملے میں ملوث ہیں یا اس معاملے کے حقائق اور حالات سے بخوبی واقف ہیں۔

جے ٹی آئی کے مطابق ’عدم پیشی کی صورت میں، یہ فرض کیا جائے گا کہ ان رہنماؤں کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا بیان کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ اس معاملے پر عمل نہ کرنا قانون کے تحت قابل سزا ہے۔

لہٰذا ان رہنماؤں  کی جانب سے جان بوجھ کر حکم کی تعمیل نہ کرنے پر یہ دفعہ 174 پی پی سی 1860 کے تحت فوجداری کارروائی کے ذمہ دار ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 30 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم کو روکا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *