آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ریٹائر ،میاں سالک جلال کو چارج سونپ دیا گیا

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ریٹائر ،میاں سالک جلال کو چارج سونپ دیا گیا

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ریٹائر ، میاں سالک جلال کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گوجرانوالہ جمخانہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سمیت سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میاں فاروق نذیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شر پسند ہمارے حوصلوں کو ہرا نہیں سکتے ، آئی جی آزاد کشمیر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں فاروق نذیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے 11 سالہ دورِ ملازمت میں بغیر کسی سیاسی سفارش کے محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے مسلسل کام کیا اور قیدیوں کی فلاح و بہبود سمیت جیل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عوامی خدمت اور مثبت معاشرتی کردار کا سفر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاری رہے گا۔ تقریب کے شرکاء نے میاں فاروق نذیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles