امریکی اراکین کانگریس کی دعوت پر نہ جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

امریکی اراکین کانگریس کی دعوت پر نہ جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

بیرسٹر گوہر نے پاکستان آئے امریکی اراکین کانگریس کے وفد جانب سے دعوت پر نہ جانے کی وجہ بتا دی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رئوف حسن سے پوچھا تھا، ہمیں امریکی سفارتخانے سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ میں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی چیک کیا، وہاں بھی کوئی دعوت نامہ نہیں گیا، مجھے ای میل پر بھی کچھ موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ناکام، مارچ میں ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکی سفارت خانے سے دوبارہ رابطہ کریں گے، شاید ان سے مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے، ہمیں امریکی سفارتخانے سے دعوت نامہ موصول ہو تو ضرور جائیں گے۔ 4جولائی کو جب بلایا تھا تو میں پرسنلی گیا تھا، اس سے قبل سابق امریکی سفیر کی ریسپشن پہ بھی میں خود گیا تھا۔ مائنز اینڈ منرل کے حوالے سے جو ہمارے صوبے وہ اپنے قانون سازی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیٹیکل کمیٹی اور اسمبلی ممبران کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ساری پولیٹیکل کمیٹی نے بل کو شق وار کنسیڈر کرلیا ہے۔ بل فائنل اپروول کے لیے تب جائے گا، جب عمران خان اس کی اپروول دیں گے۔ منرل اینڈ مائنز بل کو عمران خان کے رہائی کیساتھ مشروط نہیں کیا گیا، عمران خان کی رہائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، اراکین قومی اسمبلی نے قیادت سے امریکی کانگریس کے دعوت پر نہ جانے پر سوالات کیے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ جب دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تو قیادت گئی کیوں نہیں ؟امریکی سفارتخانہ کی دعوت پر جانا چاہئے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر اراکین کو خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ مجھے دعوت نامہ نہیں ملا،میں نے ای میل چیک کی ہے، کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کل پشاور گئےہوئے تھےجبکہ عامر ڈوگر ایک ایم این اے کے فرزند کی شادی میں شریک تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *