پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق – 2025 اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔
آئی آیس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان اورمراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری پاک مراکش مشترکہ مشقیں 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔