اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

اوورسیز پاکستانیوں  نے ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بیرون ملک سے پاکستانیوں نے مارچ میں 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر وطن بھیجے۔ اوورسیز کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بار بار بندش سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رقم پاکستان نہ بھیجنے کی اپیل کام نہ آئی۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر وطن بھیجے گئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ بھیجی گئی ترسیلات زر ہیں۔

جولائی تا مارچ 28.1 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجے گئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت 9 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ 33 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر تاریخی 37 ارب ڈالر کو عبور کر جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *