خیبرپختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی یو کی جانب سے 10اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10پسماندہ اضلاع کی طالبات کو دی جائیگی۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

ان اضلاع میں اپرو لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا۔

مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے اور وہ طالبات جن کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *