تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی میں اگلی جنگ عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی اور فوکل پرسنز کے درمیان ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کرنی ہے وہ باز نہیں آئیں گے اور نہ جنہوں نے ملاقات کروانی ہے وہ باز آئیں گے تو جھگڑا ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کی دعوت پر نہ جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک چلاتے ہیں، اربوں ڈالر ترسیلات زر پاکستان میں بھجواتے ہیں، ملک میں چاہے کوئی بھی حکومت ہو، ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی، ہم نے رمضان میں اللہ سے دعائیں مانگیں کہ انہیں توفیق دیں کہ وہ عمران خان کی رہائی کیلئے لوگوں کو باہر نکالیں لیکن پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ اور حکمت عملی نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *